وحی کے نور کے بغیر عقل گمراہ ہے

جامعۃ الرشید لاہور کیمپس

اسلامی تعلیم، کردار سازی اور جدید علوم کا حسین امتزاج

طلبہ زیرِ تعلیم
+ 0
ایکڑ کیمپس
0
فارغ التحصیل
0
تعلیمی شعبہ جات
0

جامعۃ الرشید لاہور کیمپس — ایک تعارف

الحمدللہ جامعۃ الرشید لاہور کیمپس، جس کا باضابطہ افتتاح 2021 میں ہوا تھا، اب اپنے سفر کے چار سال مکمل کر چکا ہے۔ انتہائی قلیل مدت میں یہ ادارہ ایک نمایاں تعلیمی مرکز کی صورت اختیار کر چکا ہے اور اپنے علمی و تربیتی فیوض معاشرے میں پھیلا رہا ہے۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم کا نتیجہ ہے کہ جامعۃ الرشید کی یہ شاخ صرف چند سالوں میں ایک مضبوط اور فعال ادارے کے طور پر سامنے آئی ہے۔

تعلیمی شعبہ جات

جامعہ لاہور کیمپس میں اس وقت درج ذیل اہم تعلیمی شعبہ جات فعال ہیں، ان تمام شعبہ جات میں مجموعی طور پر تقریباً 700 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

03

معہد الرشید العربی

عربی زبان و ادب کی جامع تعلیم جس میں عربی گرامر، صرف و نحو، ترجمہ اور مکالمہ کی مشق شامل ہے۔

02

حفاظ ایجوکیشن سسٹم

قرآن کے ساتھ عصری تعلیم (میٹرک/انٹر) بھی شامل ہے تاکہ دینی و دنیاوی دونوں میدانوں میں مہارت ہو۔

01

شعبہ تحفیظ القرآن الکریم

قرآن مجید کو حفظ کرنے کا باقاعدہ نظام جہاں تجوید و قرأت کے ساتھ مکمل حفظ کرایا جاتا ہے۔

05

روبوٹکس و آرٹیفیشل انٹیلیجنس

جدید ٹیکنالوجی کا شعبہ جہاں پروگرامنگ، روبوٹ ڈیزائن اور AI کی بنیادی تربیت دی جاتی ہے تاکہ طلبہ دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔

04

الاحسان کورسز

مختصر المدت دینی کورسز جن میں فقہ، سیرت، تزکیہ نفس اور عملی دین کی تعلیم آسان اور مؤثر انداز میں دی جاتی ہے۔

طلبہ کے لیے سہولیات

جامعۃ الرشید لاہور کیمپس میں طلبہ کی تعلیمی اور رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

شعبے کی سہولیات

ٹیکنالوجی

روبوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس

جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ میں شعبہ روبوٹکس و آرٹیفیشل انٹیلیجنس قائم کیا گیا ہے جہاں طلبہ پروگرامنگ، روبوٹ ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

میڈیا سیل

جامعہ میں ایک فعال میڈیا سیل قائم ہے جو جامعہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں، پروگرامز و تقریبات اور طلبہ کی کامیابیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچاتا ہے۔ یہ میڈیا سیل JTR Lahore کے نام سے قائم فیس بک پیج کے ذریعے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

جامع مسجد و دار القرآن

دار القرآن — مستقبل کا بڑا منصوبہ

جامعہ میں ایک عظیم الشان دار القرآن کی تعمیر کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

ایک ہزار طلبہ کی گنجائش

جدید تعلیمی سہولیات

متعدد شعبہ جات

جامع مسجد

جامعہ کی عظیم الشان جامع مسجد اس ادارے کے ماتھے کا جھومر ہے۔

عبادت گاہ

تعلیمی مرکز

دعوتی مرکز

اصلاحی مرکز

انتظامیہ

جامعۃ الرشید لاہور کیمپس کی تعمیر و ترقی رئیس جامعۃ الرشید و چانسلر الغزالی یونیورسٹی کی سرپرستی میں جاری ہے۔ کیمپس کی انتظامیہ اور اساتذہ دن رات اس ادارے کو مزید ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

حضرت مفتی عبد الرحیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ
رئیس جامعۃ الرشید و چانسلر الغزالی یونیورسٹی

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ادارے کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے دینِ اسلام کی خدمت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔

آمین ثم آمین