حفاظ ایجوکیشن سسٹم اعدادیات اور متوسطات کا متبادل ایک منفرد اور جامع تعلیمی نظام ہے۔ اس پروگرام میں ایسے طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے جو حافظِ قرآن ہوں اور پرائمری پاس ہوں جن کی عمر 14 سال سے زیادہ ہو۔ یہ نظام مدارس کی دنیا میں ایک جدید اور انقلابی تعلیمی ماڈل ہے، جس کا مقصد طلبہ کو دینی اور عصری تعلیم دونوں میدانوں میں مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کا دورانیہ چار سال پر مشتمل ہے، جس میں اسلامی ماحول میں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔